مجھ سے اکثر لوگ لیپ ٹاپ اور موبائل کی بیٹری کے خراب ہونے کی وجوہات دریافت کرتے ہیں ان میں سے کچھ سوال اکثر پوچھے جاتے ہیں کہ کیا چارجنگ مکمل ہونے کے بعد لیپ ٹاپ یا موبائل کو چارچنگ پر لگا رہنے دینا چاہیے۔بیٹری کونسی اچھی ہوتی ہے۔ بیٹری کیوں خراب ہوئی۔اسی سلسلے کچھ بہت ہی مفید باتیں اپکی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔
اسی سلسلے کی ایک پوسٹ 2014 سے میرے بلاگ اسفند نامہ پر موجود ہے آپ اس کو بھی پڑھ سکتے ہیں۔
ایک انٹرنیشنل کمپنی(نیٹ ورکنگ) میں کام کے دروان ہمیں پوری سائٹ کے بارے میں ایک ایک چیز کے بارے میں تفصیل سے سمجھایا جاتا ہے۔ وہی پر میں نے بیٹریوں کے متعلق کوئی 6 سیشنز لیئے تھے اور ان چیزوں کو جانچنے کے بعد اپکی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔
بیٹری ہمارے پاس دو قسم کی ہوتی ہیں ایک جن میں سیلز کا استعمال کیا جاتا ہے دوسری قسم کی بیٹری کو ڈرائی (لتیھم) بیٹری کہا جاتا ہے۔ ہمارے ہاں مارکیٹ میں پائے جانے والے کمپیوٹرز چونکہ پرنے استعمال شدہ ہوتے ہیں تو ان میں سیل والی بیٹری استعمال ہوتی ہے۔ جبکہ تیسری جنریشن کے بعد لیپ ٹاپ میں ماڈلز کے حساب سے ڈرائی اور سیل والی بیٹریاں دونوں استعمال ہوتی ہے۔
بیٹری کی کارکردگی اور انتخاب
یہ چیز اپکے لیپ ٹاپ کے ماڈل، بیٹری کی قسم، اور بیٹری کے سیلز ( کپیسٹی) پر منحصر ہوتی ہے۔ مارکیٹ میں بیٹری اصلی ، کاپی کے حساب سے ملتی ہیں۔ اسکے بعد ان میں موجود سیلز کو دیکھا جاتا ہے ۔ مثال کے طور پر ایک بیٹری 6 سیل 9 سیل اور 12 سیل پر مشتمل ہوتی ہے آپ اپنے بجٹ کے حساب سے اسکی خرید سکتے ہیں۔ان بیٹریز میں سیل والی بیٹریز کی نسبت ڈرائی بیٹری کی پرفارمینس زیادہ بہتر ہوتی ہے لیکن آپ اسکا انتخاب تب ہی کر سکتے ہیں جب اپکا لیپ ٹاپ اس قسم کی بیٹری کو سپورٹ کرتا ہو۔
لائف سائیکلز کی اہمیت
بیٹری کی پرفارمینس کو کیسے بہتر کریں۔
جب بھی کوئی بیٹری آتی ہے اسکے ساتھ اسکا ایک منیول ہوتا ہے اس پر اس بیٹری کا لائف سائیکل لکھا ہوتا ہے۔ چونکہ ہمارے ہاں چائنہ کی کاپی بیٹریز استعمال کرنے کا رواج ہے تو آپ اپنے ماڈلز کے حساب سے بیٹری کا لائف سائیکل دیکھ سکتے ہیں۔ لائف سائیکل سے مراد یہ ہوتا ہے کہ یہ بیٹری اتنی مرتبہ چارج اور ڈسچارج ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر ایک بیٹری کا لائف سائیکل 3ہزار ہے اور اسکا ڈسچارج لیول 30٪ اور چارج لیول 90٪ ہے تو اسکا مطلب یہ ہوا کہ جب میری بیٹری 30٪ سے نیچے چلی جائے گی تو اسکا ایک لائف سائیکل مکمل ہو جائے گا۔ لہذا ہمیں لائف سائیکل دیکھنے کے بعد اس چیز کی کوشش کرنی چاہیے کہ ہماری بیٹری کے لائف سائیکلز کم سے کم پورے ہوں اور اس کو ڈسچارج پوائنٹ پر جانے سے پہلے چارج کر لینا چاہیے۔
ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی میں کسی بھی کمپنی کے لئے اسکا ٹاور بند ہونا ایک نقصان مانا جاتا ہے کمپنی کی کوشش ہوتی ہے کہ کوئی بھی ٹاور 99.99٪ ورکنگ کرے اسی لئے بیٹریز کے ساتھ ساتھ وہاں پر جنریٹرز کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ جب واپڈا کی سپلائی بند ہوتی ہے تو ٹاور کی پاور فوراً سے بیٹریز پر منتقل ہو جاتی ہے اسکے فوراََ بعد جنریٹر اسٹارٹ ہو جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر اب شارٹ فال زیادہ ہے اور جنریٹر کا تیل ختم ہو گیا اب پاور دوبارہ بیٹریز پر منتقل ہو جاتی ہے۔ یہاں پر پاور سسٹم میں بیٹری کا ڈسچارج لیول سیٹ کیا ہوا ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر ہمارا ڈسچارج لیول 30٪ ہے اب بیٹریز کی کپیسٹی جونہی 60٪ فی صد ہو گی ٹاور کچھ ڈیوائسسز بند کر دے گا جیسے تھری جی اور فور جی کا سسٹم تاکہ 2جی کاسسٹم کالنگ کے لئے آن رہے اسکے بعد بیٹری جب 35٪ فی صد پر ائے گی تو پاور سسٹم تمام کا تمام ٹاور بند کر دے گا اور واپڈا کی طرف سے سپلائی کا انتظار کرے گا۔
لہذا اب آپ سمجھ چکے ہوں گیں کہ بیٹری کے لائف سائیکل کی کتنی زیادہ اہمیت ہے۔
کیا لیپ ٹاپ کو چارجنگ پر لگا رہنے دینا چاہیے؟
یہ سوال اکثر اور عام پوچھنے جانا والا سوال ہے کہ چارجنگ فل ہونے کے بعد لیپ ٹاپ اور موبائل کو اتار لینا چاہیے کہ نہیں تو اس حوالے سے عرض یہ ہے کہ جو نئے موبائل فونز آ رہے ہیں وہ بیٹری کو مکمل چارج ہونے کے بعد چارچنگ کرنا بند کر دیتے ہیں اور جیسے ہی بیٹری ایک مخصوص لیول پر اتی ہے تو یہ دوبارہ سے اسے چارج کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔ جبکہ لیپ ٹاپ کے معاملے میں یہ بات مختلف ہے جونہی بیٹری مکمل چارج ہوتی ہے لیپ ٹاپ بیٹری کو چارج دینا بند کر دیتا ہےاور ڈائیریکٹ پاور سپلائی کے ساتھ کنیکٹ ہو جاتا ہے۔ یعنی کہ اگر بیٹری مکمل چارج ہو گئی ہے تو لیپ ٹاپ اب بیٹری سے رابطہ منقطع کر دے گا اور ایڈاپٹر کے ساتھ منسلک ہو جائے گا۔ لہذا یہ دماغ کو تسلی دینے والی باتیں ہیں کہ چارجنگ مکمل ہونے کے بعد چارجر کو اتار لینا چاہیے۔
لیپ ٹاپ کی بیٹری خراب کیوں ہوتی ہے؟
اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہے
- اپکی بیٹری کی لائف مکمل ہو چکی ہے
- بجلی کے ولٹیج کی وجہ سے
- چارجر زیادہ ولٹیج کا استعمال کرنا
- خراب چارجر کو استعمال کرنا۔
بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ بیٹری پر × کا نشان آ رہا ہوتا ہے اسکا کیا حل ہے؟
سب سے پہلے اپنے آپریٹنگ سسٹم کے ڈرائیورز کو چیک کریں کہ کیا وہ صیح طریقہ کار سے انسٹال ہیں یا نہیں۔
اسکے بعد اپنے چارجر کو تبدیل کر کے دیکھیں زیادہ تر کیسزز میں چارجر ولٹیجز زیادہ دے رہا ہوتا ہے جسکی عام یوزر اتنی اہمیت نہیں دیتا نتیجے کے طور پر بیٹری بھی خراب ہو جاتی ہے۔
اگر اور والے دونوں کاموں سے یہ نشان نہ جائے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ اپکی بیٹری خراب ہو چکی ہے۔
خراب بیٹری کیسے ٹھیک ہو گی۔
بیٹری دو چیزوں پر مشتمل ہوتی ہے ایک سیلز اور دوسری پاور کٹ
اگر اپکی بیٹری اورجنیل ہے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ بیٹری کی پاور کٹ میں کوئی مسئلہ ہے لہذا کاریگر سے چیک کروا لیں کہ اسکے سیلز ٹھیک ہیں تو پھر کٹ نئی ڈلوا لیں اپکی بیٹری بہترین کارکردگی دے گی۔
بعض دفعہ اپکی بیٹری کے ایک یا دو سیلز خراب ہو جاتے ہیں بیٹری 40 فی صد کے قریب چارجنگ کرتی اور جلد ختم ہو جاتی ہے اس سلسلے میں کاریگر اپکی بیٹر کے سیلز کو بجلی کا شاک لگاتے ہیں(زیادہ ایمپئرز پر چارج کرتے)۔ کبھی سیلز اچھی کارکردگی دے دیتے ہیں کبھی نہیں ۔ اس لئے بہتر ہے کہ بیٹری کے سیلز نئے ڈلوا لئے جائیں۔
نوٹ: میری طرف سے بیٹری ریپئیر کروانے کا مشورہ نہیں ہے۔ کچھ لوگ کنجوسی کرتے ہیں یہ سسٹم انکے لئے ہے) ریپئرنگ شدہ بیٹری استعمال کرنا سستا نسخہ ہے لیکن اس سے اپکے لیپ ٹاپ کا مدر بورڈ شارٹ ہو سکتا ہے۔ لہذا کنجوسی ضرور کریں لیکن احتیاط سے۔
تحریر محمد اسفند یار
JazakAllah bhai jan
جواب دیںحذف کریں