یرے لیپ ٹاپ میں ایک میری ڈائری کا فولڈ ہے ۔ اس میں جو لکھا ہے کبھی اس کو پوسٹ کرنے کی ہمت نہیں ہوئی ۔ لیکن آج پھر ایک ایسا واقعہ ہوا کہ دو سال پرانا واقع پوسٹ کرنا پڑ رہا ہے۔
میں اور استاد محترم خوش گپیوں میں مصروف ،پنگا شیک پینے نیکسی کی طرف جا رہے تھے۔ نیکسی کی طرف گراؤنڈ میں لڑکے لڑکیاں کرکٹ کھیل رہے تھے ۔ کچھ خوشگوار موڈ میں ٹہل رہے تھے۔ اچانک نہ جانے میرے ذہن میں کیا آیا میں نے پوچھا استاد جی سنائیں کبھی آپکی کوئی گرل فرینڈ بنی ہو ۔یا آپ نے کبھی ایسے ٹھنڈے ٹھنڈے ماحول کو انجوائے کیا ہو ۔
استاد جی بولے نہیں اسفند یار یہ سب کام مناسب نہیں ہیں ۔اور یہ خاص کر ہم لوگوں کو شیوا نہیں دیتے ہیں ۔ بس یار اللہ پاک ان سب لوگوں کو ہدایت دے ۔
بات آئی اور گزر گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں سویا ہو تھا استاد جی کال آئی ۔فرمانے لگے آپ نے مجھ سے ایک مرتبہ ایک بات پوچھی تھی ۔ میں عرض کیا جی استاد جی خیریت!
فرمانے لگے میں نے تب یوں کہا تھا۔ لیکن یہ بات غلط تھی ، اصل بات یہ کہ
" مجھے کبھی موقع نہیں ملا ۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تب لگا تھا استاد جی پاگل ہیں اتنی سی بات جو عام سی روزمرہ کی بات تھی اس کو یاد رکھا اور اس کو بتانے کے لئے فون کیا ۔
لیکن آج کچھ ایسا ہو کہ اس بات کی سمجھ آ گئی ۔
"گناہ نہ کرنا اصل چیز نہیں ، گناہ کا موقع ملے اور گناہ نہ کرو بات تو پھر ہے"۔
06-اگست -2018
نوٹ: جملہ حقوق محفوظ ہیں۔اس آرٹیکل کو بغیر اجازتِ مصنف کسی اور جگہ شائع نہیں کیا جا سکتا۔یہ تحریر مصنف کی ذاتی رائے ہے۔قاری کا نظریہ اس سے مختلف ہو سکتا ہے ۔اسلئے بلا وجہ بحث سے گریز کی جائے۔منجانب: حافظ محمد اسفند یار
sir adsense approve q nai hay ap ka
جواب دیںحذف کریں