اردو میں نیٹ ورکنگ کی معلومات کا پہلا اردو بلاگ۔

تازہ ترین

Your Ad Spot

7/07/2020

کرونا کے دوران کمپیوٹر مارکیٹس کے ریٹ

مارکیٹ میں دوسرا دن

کل کا دن کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ کا سامان خریدنے میں گزر گیا آج جتنی بھی اسیسریز تھی انکو خریدنا تھا مارکیٹ میں بجلی تھی جسکی وجہ سے صرف بھروسہ مند دوکاندار سے بھاؤ تاؤ کر سکے ۔ اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ آپ جب بھی اسیریز کو خریدتے ہیں تو دوکاندار سے اس کی چیک ورانٹی ملتی ہے ،یا اس کی صرف دوکان پر چیک ورانٹی ملتی ہے ۔ لہذا بھروسہ مند اور جاننے والے تو ایک تو ریٹ پر بحث کم کرنی پڑتی ہے دوسرا اس سامان میں گارنٹی تب شروع کی جاتی ہے جب ہم اپنی طرف سے سامان کو آگے فروخت کر دیتے ہیں ۔ لہذا آپ جب بھی سامان کو خریدیں تو دوکاندار سے ورانٹی اور ضرور پوچھ لیں اور اس چیز کی بابت ضرور پوچھ لیں کہ چیز خراب ہونے کی صورت میں وہ آپکو نئی چیز دے گا یا اس کو تبدیل کرے گا ۔بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ دوکاندار کے پاس مطلوبہ چیز نہیں ہوتی اس سے زیادہ قمیت والی پڑی ہوتی ہے مثلا آپ کے پاس اس وقت 500 جی ہاڈ ہے جس کی قمیت 1500 روپے ہیں ۔ اگر اب اس کے پاس 500 جی بی کی ہارڈ ختم ہو گئی ہے تو وہ آپکو کہے گا کہ آپ 1ہزار جی (ایک ٹیرا بائٹ ) کی ہارڈ لگوا لیں ۔تو اگر ہم اس ہارڈ کی قمیت کی بات کریں تو وہ 3500 روپے کی ہے یو آپ کو اپنے دستیاب بجٹ میں 2ہزار روپے کا اضافہ کرنے پڑے گا۔

اس مضمون کا پہلا حصہ آپ اس لنک پر کلک کر کے پڑھ سکتے ہیں 

باقی مارکیٹ میں فراڈ بہت زیادہ ہوتا ہے کمیشن پر بھی لوگ کام کرتے ہیں لہذا آپ نے چیز جب بھی خریدنی ہو تو اس کا کارآمد اصول ہے اپنے ضرورت کو ایک کاغذ پر لکھ لیں اور اسکے بعد مارکیٹ میں سے ریٹ لے لیں دوکاندار کے پاس جائیں اسے کہیں جناب ایک کوٹیشن لکھ دیں وہ آپ کو ایک کاغذا پر ریٹس لکھ دے گا۔اس کام میں بھی ایک بہت بڑا فراڈ ہو تا ہے اس کی تفصیل پھر کسی دن لکھیں گیں ۔

اسکے بعد تمام دوکانداروں سے ریٹ لینے کے بعد آپ ایک جگہ پر تسلی سے بیٹھ جائیں تمام ریٹس اور انکی  ہارڈ وئیر کی معلومات کو اچھے سے چیک کریں ۔ آپ کو سب سے سستے ریٹ کا اندازہ ہو جائے گا۔

نوٹ : مارکیٹ میں آجکل جو چیز ہے اسکا ریٹ آج کے حساب سے مل رہا ہے کل یا پرسوں کی صورت میں ریٹ کم یا زیادہ ہو سکتا ہے کیونکہ مارکیٹ دستیاب چیزوں  پر انحصار کر رہی ہے ۔

خیر میں نے آج کچھ سامان لیا ہے انکے ریٹس نیچے لکھ دیتا ہوں ۔ساتھ میں فرق بھی لکھ دیتا ہوں ۔

لیپ ٹاپ بیگ

سنگل زپ والا بیک چائنہ سے درامد شدہ  میڈیم کوالٹی

لاک ڈاؤن سے پہلے

800 سے 1450 تک

موجودہ ریٹس

1300 سے 1800 تک

ان میں آپ کو HP , Dell , Harvisonاور دوسری دیگر کمپینوں کے لوگو کے ساتھ بیگز مل جائیں گیں ۔

اگر ہم بات کریں ڈبل زپ والے بیگز کی تو آپ کی اس میں کوالٹی کے حساب سے 200 روپے کا آضافہ کرنا ہو گا جن کو ہم سٹوڈنٹ بیگ کہتے ہیں انکی قمیت مارکیٹ میں 1800 سے 2100 کے درمیان ہے ایک اچھے بیگ کی ۔

کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرئیوز

Samsung WD کی مل جائے گی Cgate اور Hatachi کی ہارڈ ڈرائیوز میں ریٹ کا فرق ہوتا ہے میں زیادہ تر WD کی ہارڈ ڈرائیوز کو پسند کرتا ہو انکی اسپیڈ اچھی ہوتی ہے ہر ہارڈ ڈرائیو پر اس کی  ڈیٹا ٹرانسفر کی اسپیڈ لکھی ہوتی ہے ۔اور انکے کئی ماڈلز ہوتے ہیں سٹوریج کی صلاحیت اور اسپیڈ،اور سائز کے لحاظ سے ۔

500 جی بی                 1500روپے WD 25

1000جی بی (ITB)  3500روپے

ریم RAM

اس وقت مارکیٹ میں مجھے کچھ ریم ز خریدنی تھیں تو انکا ریٹ جنریشن مثلا DDR1 , DDR2, DDR3, DDR4, کے حساب سے ہوتا ہے ۔ اس طرح ہر ریم کے اورپر اس کی کپیسٹی اور ڈیٹا پڑھنے کی اسپیڈ بھی لکھی ہوتی ہے ۔میں نے DDR3 ریم 4 جی بی میں 1500 روپے میں خریدی ہیں باقی 1GB 300 سے 500جنریشن کے حساب سے مل جاتی ہے۔

پروسیسرز

اکثر جب آپ دوکاندار سے کمپیوٹر خریدتے ہیں تو وہ آپ کو بتاتا ہے کہ یہ اتنا پروسیسر سپورٹ کرے گا لیکن فی الحا ل اس میں موجودہ اتنا ہے ۔ اسی وجہ سے ہم اپنی ضرورت کے حساب سے  پروسیسز کو خرید کر رکھ لیتے ہیں ۔ انکی تفصیل کچھ یوں ہے

آئی تھری

2nd GE

1500

آئی تھری

3rd GE

2000

آئی تھری

4Th GE

4500

آئی فائیو

2nd GE

3200

آئی فائیو

3rd GE

4200

آئی فائیو

4Th GE

8500

                آئی سیون

1st GE

3000

                آئی سیون

2nd GE

8500/9000

                آئی سیون

3rd GE

12000

                آئی سیون

4Th GE

19000

گرافکس کارڈز  میرے پاس پہلے سے موجود تھے لیکن پھر بھی آپ لوگوں کے لئے انکے ریٹس یہاں پر لکھ دیتا ہوں۔

1GB

DDR3

64bit

2500

1GB

DDR3

128bit

3500

1GB

DDR5

128 bit

5000

2GB

Qnuid

128bit

7000

اسکے علاوہ ایک دوست نے ریسرچ کے کام کے لئے ڈیسکٹاپ کمپیوٹر لینا تھا تو گورنمنٹ کے بجٹ پر نیا ڈبہ پیک کمپیوٹر 85000 میں خریدا

کور آئی 7

7 جنریشن

1ٹی ہارڈ ڈرائیو کے ساتھ

ایک سال کی آفیشل ورانٹی کے ساتھ

تحریر محمد اسفند یار 

نوٹ: جملہ حقوق محفوظ ہیں۔اس آرٹیکل کو بغیر اجازتِ مصنف کسی اور جگہ شائع نہیں کیا جا سکتا۔یہ تحریر مصنف کی ذاتی رائے ہے۔قاری کا نظریہ اس سے مختلف ہو سکتا ہے ۔اسلئے بلا وجہ بحث سے گریز کی جائے۔منجانب: حافظ محمد اسفند یار

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

یہ تحریر مصنف کی ذاتی رائے ہے۔قاری کا نظریہ اس سے مختلف ہو سکتا ہے ۔اسلئے بلا وجہ بحث سے گریز کی جائے۔
منجانب حافظ محمد اسفند یار

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات کی لسٹ