اردو میں نیٹ ورکنگ کی معلومات کا پہلا اردو بلاگ۔

تازہ ترین

Your Ad Spot

6/14/2022

اپنے نظریات کی حفاظت کریں ۔

اپنے نظریا ت کی حفاظت کریں ۔
میری اور اسکی ملاقات ایک ایسی جگہ ہوئی تھی جہاں نہ اپنا نام ٹھیک بتایا جاتا ہے نہ علاقہ  ہم نے چودہ دن اکھٹے گزارے ان دنوں میں اس سے
 محبت سی ہو گئی تھی ۔وہ بہت عجیب سا لڑکا تھا جب بھی اس نے کپڑے دھوئے ایک چادر بچھا دیتا اس کے اوپر قمیض بچھا دیتا تھا اور اس کی

سلوٹیں نکالنے پر آدھ پون گھنٹا صرف کر دیا کرتا تھا کہا کرتا تھا جب کپڑے سوکھ جائیں گیں تو استری کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس کو بہت شوق تھا کہ اسکے پاس ایک استری ہو ۔ کھانا کھانے بیٹھا کرتا تھا دور اپنی پانی کی بوتل استعمال کیا کرتا تھا اور بوتل ہر ہفتے بعد نئی تبدیل کیا کرتا تھا کہا کرتا تھا کہ ایک ڈاکٹر صاحب نے بتایا تھا کہ پلاسٹک کی بوتل میں جراثیم
 پیدا ہو جاتے ہیں جسکی وجہ سے تبدیل کرتا ہوں۔نیلم کے اوپر بنے پل کو بہت غور سے دیکھا کرتا تھا کہ یہ پل بن کیسے جاتا ہے ،شائید فزکس کے اُصولوں سے ناواقف تھا مگر لاجیکل چیزوں کو سن کر بڑا خوش ہوا کرتا تھا کہ واہ میں نے تو ایسا کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔شائید اسکی یہ معصومیت پسند تھی یا کوئی اور بات ،نہ جانے کونسی  وجہ تھی جاتے وقت اُصولوں کے برخلاف اس کے ساتھ اپنا نمبر شئیر کیا اور کہا کہ جب بھی  پنجاب آنا ہوا لازمی بتانا۔
وہ پنجاب آیا یا نہیں آیا مگر ایک دن خبر ملی کہ وہ شہید ہو گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج بیٹھے بیٹھے یاد آیا کہ کچھ سال پہلے وہ آج کے دن ہی شہید ہوا تھا ،وہ ایک ذہین نوجوان تھا آج جب اسکو یاد  کر رہا تھا تو صرف اتنا ہی سمجھ آیا کہ کاش جس طرح اس نے اپنی صحت اور دوسری چیزوں کی حفاظت کا خیال رکھا تھا کاش اپنے نظریات کی حفاظت کی کرتا تو کشمیر 2020 کے نعرے پر اپنی جان نہ گنواتا۔

نوٹ: جملہ حقوق محفوظ ہیں۔اس آرٹیکل کو بغیر اجازتِ مصنف کسی اور جگہ شائع نہیں کیا جا سکتا۔یہ تحریر مصنف کی ذاتی رائے ہے۔قاری کا نظریہ اس سے مختلف ہو سکتا ہے ۔اسلئے بلا وجہ بحث سے گریز کی جائے۔منجانب: حافظ محمد اسفند یار

1 تبصرہ:

  1. مختصر تحریر جو دل پہ ایک نشان سا چھوڑ گئی- بہت کچھ مخفی رکھا لیکن جتنا کچھ دکھایا سمجھنے والوں کےلیے کافی است

    جواب دیںحذف کریں

یہ تحریر مصنف کی ذاتی رائے ہے۔قاری کا نظریہ اس سے مختلف ہو سکتا ہے ۔اسلئے بلا وجہ بحث سے گریز کی جائے۔
منجانب حافظ محمد اسفند یار

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات کی لسٹ