چائنہ میں سم کارڈ دوبارہ جاری کروانے کے مراحل
شی: سر آپ کو سم دوبارہ حاصل کرنے کیلئے
ان کا پاسپورٹ ساتھ لانا ہوگا۔
می: ہم ساتھ ہی لائے ہیں، یہ لیجیئے۔
شی: ان کا
سم کارڈ تو بالکل ابتدائی پیکیج یعنی 30 مفت منٹ اور 1000 ایم بی ڈیٹا کے ساتھ ہے۔
ذرا بہتر پیکیج دیکھ لیجیئے
می: نہیں،
یہ ہاؤس وائف ہیں اور گھر پر وائی فائی موجود ہے۔
شی: کیا
خیال ہے، میں انہیں ایک مفت موبائل سیٹ دلوا دوں؟
می: اگر ہے
تو شکریہ
شی: اچھا
میں انہیں ساتھ میں 66 جی بی مفت ڈیٹا بھی دے رہی ہوں، ہر مہینے ایک جی بی ہوگا۔
اگر یہ راحت محسوس کریں تو پھر چھ ماہ کے بعد پیسوں کے ساتھ یہ والا پیکیج کرا لیں
می: ٹھیک
ہے
شی: آپ ان
کے خاوند ہی ہیں ناں؟
می: جی
شی: اپنا
پاسپورٹ دیجیئے
می: یہ
لیجیئے
شی: آپ کے
نام پر دو سم کارڈ جاری ہیں، کونسا نمبر زیادہ استعمال کرتے ہیں؟
می: اوپر
والا پہلا
شی: اچھا میں آپ لوگوں
کے تینوں نمبروں کو ایک فیمیلی سرکل میں اکٹھا کر کے تین ڈیجٹ کے تین نمبر (661،
662، 663) دے رہی ہوں، آپ لوگ آپس میں ان تین ڈیجیٹ کو ڈائل کر کے ملک بھر میں
کہیں سے بھی مفت اور لا محدود بات کر سکیں گے۔
می: یہ تو
بہت اچھا ہے، شکریہ
شی: آپ کا
پیکیج صرف ایک جی بی کا کیوں ہے؟ کچھ بہتر پیکیج بتاؤں؟
می: میں گھر اور دفتر
میں وائی فائی استعمال کرتا ہوں۔ موبائل ڈیٹا بہت کم استعمال کرتا ہوں، یہ کافی
ہے۔
شی: اچھا میں آپ کا
ڈیٹا ڈبل کر رہی ہوں، یہ اضافی چھ مہینے کیلئے بالکل مفت ہوگا۔ بعد میں جیسے آپ کو
بہتر لگے کیجیئے گا۔
می: بہت
مہربانی آپ کی۔
شی: تو پھر
کچھ موبائل بیلینس ہی ڈلوا لیجیئے۔
می: جی،
تینوں نمبروں میں سو سو کا بیلینس ڈال دیجیئے۔
شی: آپ کی
تشریف آوری کا شکریہ۔
می: آپ بہت
اچھی ہیں، آپ نے ہمیں بہت اچھی سروس دی۔
شی: نہیں نہیں، میں نے
فقط اپنا کام کیا ہے، امید ہے آپ کو مجھ سے کوئی شکایت نہیں ہوئی ہوگی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
یہ تحریر مصنف کی ذاتی رائے ہے۔قاری کا نظریہ اس سے مختلف ہو سکتا ہے ۔اسلئے بلا وجہ بحث سے گریز کی جائے۔
منجانب حافظ محمد اسفند یار