اردو میں نیٹ ورکنگ کی معلومات کا پہلا اردو بلاگ۔

تازہ ترین

Your Ad Spot

8/01/2015

ملا عمر ہے یا نہیں

ملا محمد عمر رح

ملا عمر ہے یا نہیں...مجھے اب بھی نہیں پتا...مجھے پہلے بھی نہیں پتا تھا...یہ وہ چھپا ہوا گلاب تھا...کہ جسکی کا پودا نامعلوم جگہ پر بڑھتا رہا...
نا کبھی انکا ویڈیو بیان جاری ہوا نا آڈیو سنا...مطلب یہ کہ میرے پاس کوئ ثبوت نہیں کہ ملا صاحب تھے کہ نہیں...
نام سنتا رہا...ایک آدھ "بلیک اینڈ وائٹ" تصویر نظر سے گزری اور بس...


آج سے بارہ سال قبل پہلی بار سنا تھا کہ کوئ ملا عمر ہے...اسکی ایک آنکھ نہیں ہے مگر سپر پاور امریکہ اس سے آنکھ نہیں ملا سکتا...

جوں جوں میں بڑا ہوتا گیا تو حواس بھی بڑھتے گیئے...پھر سمجھ آیا کہ یہ تو مجاہد ہے...جسے امیر المؤمنین کا درجہ دیا گیا ہے... !!

یہ بندہ اپنا کام کرتا رہا اپنے طریقے سے...

چودہ سو سال بعد خلافتِ راشدہ کا قانون چلانا یا چلانے کا عزم اٹھانا آسان کام نہیں اس دور میں...

یہ وہ شخص تھا...کہ میڈیا کو اپنے پاس بلاتا تو میڈیا نواز شریف کو چھوڑ دیتی مگر اس تک پہنچتی...

یہ وہ شخص تھا... کہ جسکا نام سنتے ہی امریکہ سر پہ ہاتھ رکھ کر کہتا...یہ کہاں ملے گا آخر......

اور وہ کہیں پہاڑوں کے دامن یا غاروں میں بیٹھا سوکھی روٹی کھاتا اور بے فکر ہو کر اپنی منزل کی جانب چلتا... !!

یہ وہ شخص ہے...کہ جسکے الفاظ نہیں ارادے کامیاب تھے...

جو بھی تھا...جہاں بھی تھا...جس حال میں تھا...
بہترین تھا...بہترین جگہ پر تھا...بہترین حال میں تھا...

اک ہوا تھی...اک سوچ تھی...اک شیر تھا...دلیر تھا...
وہ...کہ جسکی ضرورت تھی... !!

سنا ہے...کہ وہ نہیں رہا...
باخبر زرائع نے رپورٹ دے دی کہ وہ نہیں رہا...

میرا دل پھر بھی نہیں مان رہا یہ بات...

بحرحال...وہ زندہ ہے اب بھی ہمارے دلوں میں...سوچوں میں... !!

ایک نعت پڑھتا ہوں میں اکثر...اسمیں ایک شعر ہے حضرت عمر (رض) کے متعلق...کہ

عمر کی جرأت پہ جاؤں قرباں کہ آج کافر بھی جس سے لرزاں...
عمر کے آنے سے کفر پر جو زوال آیا کمال آیا...

عمرِ فاروق ہو یا عمر بن عبد العزیز...یا پھر ہو میرے دور کا ملا عمر...
تاریخ انہیں یاد رکھے گی...نسلیں انہیں بھلانے سے قاصر ہونگی... !!

انکے جانے کی خوشیاں مناے والوں...ایک بات سنو...

وہ اتنے عرصے سے نہیں تھا...مگر ان جیسا کوئ تو تھا...جو گلشن کا کاروبار چلا رہا تھا...
امیر المؤمنین تھا وہ...وہ کلی نہیں جڑ تھی...اس جڑ سے کئ گلاب کھل اٹھے ہونگے اب تک...

وہ نہیں...مگر اس کے ارادے ہیں...جنہیں پورا کرنے والے جیالے بھی ہیں...

یہ حقیقت ہے...کہ اسکی کمی پوری نہیں ہو سکتی...

مگر یہ بھی حقیقت ہے...کہ اس کے ارادے ناکام نہیں ہوئے نا ہونگے...

اور جانتے ہو...یہ جو ملا عمر جیسے لوگ ہوتے ہیں نا...یہ ایک دو نہیں...بلکہ کئ عمر چھوڑ جاتے ہیں...

انظار فرمائیں...انشا اللہ آئے گا کوئ عمر جیسا امیر المؤمنین... !!

وہ کہتے ہیں نا...

کہ جن کا ازالہ نہیں ممکن...
لوگ ایسے بھی ہم نے کھوئے ہیں...

اللہ ملا صاحب کے درجات بلند فرمائے...اللہ انہیں کروٹ کروٹ راحت و سکون عطا فرمائے...اللہ ہمیں ایک اور ملا عمر جیسا امیر المؤمنین عطا فرمائے...آمین

3 تبصرے:

یہ تحریر مصنف کی ذاتی رائے ہے۔قاری کا نظریہ اس سے مختلف ہو سکتا ہے ۔اسلئے بلا وجہ بحث سے گریز کی جائے۔
منجانب حافظ محمد اسفند یار

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات کی لسٹ