360 ٹوٹل سیکورٹی اینٹی وائرس
ہم جب بھی آپنے کمپوٹر میں کوئی یوایس بی یا کوئی بھی چیز ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں تو ہمارے ذہن میں فوراً یہ خیال آتا ہے کہ کہیں اس میں وائرس نہ ہو۔
اگر وائرس ہو تو ہمیں یہ جان کر افسوس ہوتا ہے کہ ہمارا اینٹی وائرس اس کو ختم نہی کر پا رہا ۔بہترین اینٹی وائرس کا انتخاب آپ کے کمپوٹر اور آپ کی پرائیویسی کو بہتر بناتاہے۔
اگر آپ کوئی مفت اورہلکا پھلکا مگر کام میں کھرا اینٹی وائرس استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو 360 ٹوٹل اینٹی وائرس استعمال کرنا چاہیں
آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کی اس کا ٹوٹل سائز 32 ایم بی ہے اور اس کی خصوصیات بے شمار ہیں ۔اس کی خصوصیات پر ایک مختصر نظر ڈالتے ہیں۔
- اس سافٹ ویر کو استعمال کرتے ہوئے آپ کو کسی بھی کلینر کی ضرورت نہیں پڑئے گی اور نہ ہی کسی یو ایس بھی پرٹیکٹر کی ضرورت ہو گی۔
- یہ 512 ایم بی کی ریم پر بنا آپ کے کمپوٹر کی سپیڈ پر اثر انداز ہوے بیک گرؤنڈ میں آپنا کام جاری رکھتا ہے۔
- یہ آپ کے کمپوٹر کے بوٹ ہونے پر مختلف سافٹ ویر کو چلنے سے روکتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے کمپوٹر کے سٹارٹ ہونے کی سپیڈ زیادہ ہو جاتی ہے
- بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ہم کسی فائل کو کھولنا چاہتے ہیں مگر ہمیں پتا چلتا ہے کہ اس میں ٹروجن یا وائرس ہے لیکن اس بات کا حل بھی اسی سافٹ ویر میں موجود ہے آپ اس سافٹ ویر میں موجود سینڈباکس کو استعمال کر کے آپنی فائل کو استعمال کرسکتے ہیں اور وہ بھی بغیر کسی ڈر کے۔
- سینڈ باکس کے بارے میں مزید آپ یہاں سے اردو میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
- سپیڈ اپ،سینڈ باکس اور کلنیر اس میں پہلے سے موجود ہیں جس کی وجہ سے آپ کو دوسرے سافٹ ویر استعمال نہی کرنا پڑتے۔
- یہ آپ کے وائی فائی کی سیکورٹی کو چیک کرتا ہے اور اس کے بارے میں آپ کو معلومات دیتا ہے کہ اس کو مزید بہتر بنانا ضروری ہے یا یہ محفوظ ہے
- یہ ہر بار آپ کو آپ کے کمپوٹر کے بوٹ ہونے کا ٹائم اور اس پر اظہارے رائے دیتا ہے۔
بے شمار خصوصیات کے حامل سافٹ ویر کو آپ یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں
نوٹ: جملہ حقوق محفوظ ہیں۔اس آرٹیکل کو بغیر اجازتِ مصنف کسی اور جگہ شائع نہیں کیا جا سکتا۔ از محمد اسفند
شکریہ محترم ۔ ۔
جواب دیںحذف کریںمگر یہ تحریر میں نے کہیں اور بھی پڑھی ہے !!!
والسلام
آپ نے اس سافٹ ویر کے بارے میں ضرور پڑھا ہو گا لیکن یہ تحرر میں نے خود لکھی ہے مجھے اس میں جو خصوصیات نظر آئی ہیں
حذف کریں