اردو میں نیٹ ورکنگ کی معلومات کا پہلا اردو بلاگ۔

تازہ ترین

Your Ad Spot

10/01/2014

لیپ ٹاپ کی بیٹری کو لمبے عرصے تک استعمال کرنے کے کچھ اصول۔

جانئیے کچھ آسان طریقوں کے بارے میں جو آپ کے لیپ ٹاپ کی بیٹری کی عمر کو بڑھا سکتے ہیں

بلا شبہ اب وہ دور آگیا ہے جب آپ اپنا زیادہ تر وقت کسی بھی اور چیز کے مقابلے میں اپنے لیپ ٹاپ کے ساتھ گزارنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔یہاں ہم آپ کو کچھ ایسی ٹپس بتائیں گے جن کے ذریعے آپ اپنے لیپ ٹاپ کی بیٹری کے معیاد کو بڑھا سکتے ہیں۔


1۔ چارجنگ میں احتیاط کریں
جب آپ پہلی دفعہ اپنے لیپ ٹاپ کو چارچ کریں تو اس کو مکمل چارچ کریں لیکن اس کے بعد کوشش کریں کہ اس کی بیٹری ہمیشہ 40 سے 80 فیصد کے درمیان رہے۔ایپل کسٹمر کئیر کہتے ہیں کہ اس طرح الیکٹرونز ہمیشہ حرکت میں رہتے ہیں۔اور اس طرح کرنے سے آپ کے لیپ ٹاپ کی بیڑی کی معیاد 4 فیصد تک بڑھ جائے گی۔
ہم جانتے ہیں کہ ایسا کرنا تھوڑا مشکل ہے۔ مگر کوشش کریں جب بھی آپ کا لیپ ٹاپ چارچنگ پر ہو آپ اس کو چیک کرتے رہیں، اس کے علاوہ اگر آپ اپنا لیپ ٹاپ گھر پر چھوڑ کر جا رہے ہیں تو اس کو مکمل بند کر کے ، ان پلگ کر کے بیگ میں رکھنے کی بجائے میز پر رکھ کر جائیں۔

آپ مہینے میں ایک دفعہ اپنے لیپ ٹاپ کو مکمل چارچ کریں، اور اسکے بعد اسکی بیٹری کو مکمل استعمال کریں، یعنی بیٹری کو مکمل ختم کر دیں۔ اس سے آپ کی بیٹری بہتر انداز میں کام کرتی رہے گی۔ بہتر ہوگا کہ اس کے لیے آپ اپنے موبائل میں ایک ریمائنڈر سیٹ کر لیں۔


2۔ کمپیوٹر کو ٹھنڈا رکھیں
آجکل جدید لیپ ٹاپ لیتھیم بیٹری سے بنے ہوتے ہیں جن کو عام طور پر 50 سے 95 ڈگری فارنہائیٹ پر سٹور کیا جا سکتا ہے۔لہذا لیپ ٹاپ کو رکھنے کے لیے کمرے کا درجہ حرارت مناسب ہوتا ہے۔لیپ ٹاپ کو استعمال کرنے کے بعد اس کی بیٹری کو ٹھنڈا ہونے کے بعد بیگ میں ڈالیں، استعمال کے فوراً بعد اس کو بیگ میں ڈالنے سے یہ اوور ہیٹ ہو جاتا ہے جو کہ بیٹری کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
کوشش کریں کہ لیپ ٹاپ کو سیدھے میز پر رکھ کر استعمال کریں ، اسکی وجہ یہ ہے کہ لیپ ٹاپ کے اردگرد مختلف جگہوں پر ہوا کے گزرنے کا مکمل نظام ہوتا ہے، اور اندرپنکھے لگے ہوتے ہیں، جو اسے ٹھنڈا رکھتے ہیں، اور اسکے نتیجے میں کمپیوٹر کی بیٹری بھی ٹھنڈی رہتی ہے۔ اگر ہوا کا نظام بند ہو تو آپ کی بیٹری جلد گرم ہو سکتی ہے، اور خراب ہو سکتی ہے۔

کمپیوٹر سافٹ وئیر اپ ڈیٹ رکھیں
بہت سی کمپنیاں سافٹ وئیر کے ذریعے بیڑی کی معیاد کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ جس کے متعلق پچھلے سال ایپل نے جاری کردہ آپریٹنگ سسٹم ایکس میوریکس ( OS X Mavericks) میں بتایا تھا۔آپ شایدآئے روزسافٹ وئیر کے اپ ڈیٹ سے پریشان ہوں مگر یہ تبدیلی آپ کی بیٹری کی معیاد کو بڑھائے گی۔لہذا کوشش کریں کہ آپ کے لیپ ٹاپ میں اس کی کمپیوٹر کمپنی کے نئے اور اپ ڈیٹ سافٹ وئیر انسٹال رہیں، نئے سافٹ وئیر آپ کی بیٹری کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
لیپ ٹاپ کو50 فیصد چارجنگ کے ساتھ مناسب درجہ حرارت والی جگہ پر رکھیں۔لیپ ٹاپ کو بالکل ختم ہوئی بیٹری کے ساتھ محفوظ کرنے سے آپ اپنی بیٹری کو مکمل طور پر کھو سکتے ہیں۔جبکہ اس کو مکمل چارجنگ کے ساتھ محفوظ کرنے کے اس کے معیاد کم ہو سکتی ہے

4۔ طویل دورانئے کیلئے لیپ ٹاپ بند رکھنا
اگر آپ شہر سے باہر کہیں جا رہے ہیں، اور اپنے لیپ ٹاپ کو کچھ دنوں کیلئے بند کر کے جا رہے ہیں تو کوشش کریں کہ لیپ ٹاپ کو50 فیصد چارجنگ کے ساتھ مناسب درجہ حرارت والی جگہ پر رکھیں۔لیپ ٹاپ کو بالکل ختم ہوئی بیٹری کے ساتھ محفوظ کرنے سے آپ اپنی بیٹری کو مکمل طور پر کھو سکتے ہیں۔جبکہ اس کو مکمل چارجنگ کے ساتھ محفوظ کرنے کے اس کے معیاد کم ہو سکتی ہے۔اس لئے بہتر ہوگا کہ آپ آدھی بیٹری کے ساتھ اسے مکمل ’’شٹ ڈاؤن‘‘ کرکے جائیں، سٹیند بائی نہ کریں کیونکہ اس میں بھی بیٹری کا اخراج ہو سکتا ہے۔
اس لئے بہتر ہوگا کہ آپ آدھی بیٹری کے ساتھ اسے مکمل ’’شٹ ڈاؤن‘‘ کرکے جائیں، سٹیند بائی نہ کریں کیونکہ اس میں بھی بیٹری کا اخراج ہو سکتا ہے۔

نوٹ: جملہ حقوق محفوظ ہیں۔اس آرٹیکل کو بغیر اجازتِ مصنف کسی اور جگہ شائع نہیں کیا جا سکتا۔  از محمد اسفند

1 تبصرہ:

  1. Ap ka bohot shukria k ap ne ye baten bta di mere laptop ki bettery bhi aik bar sirf ahtiyat na krne ki waja se kharab ho gai thi

    جواب دیںحذف کریں

یہ تحریر مصنف کی ذاتی رائے ہے۔قاری کا نظریہ اس سے مختلف ہو سکتا ہے ۔اسلئے بلا وجہ بحث سے گریز کی جائے۔
منجانب حافظ محمد اسفند یار

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

صفحات کی لسٹ